جب مرضی معصوم جب مرضی لاڈلا بنادو مریم اورنگزیب

سیاسی دہشت گرد کو معصوم کا لقب دیا جا رہا ہے، ملک کے ساتھ غداری کا آپ کو جواب دینا پڑے گا، ترجمان ن لیگ

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ سے عمران خان کی ضمانت منظوری پر کہا ہے کہ جب مرضی معصوم جب مرضی لاڈلا بنادو عوام بھیڑ بکریاں ہیں۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک پر نااہل نے جیب سے کاغذ نکالا اور کہا امریکا نے سازش کی، سائفر کو لہرا کر کہا امریکا نے حکومت کے خلاف سازش کی جو چلتے چلتے باجوہ پھر محسن نقوی اور پھر شہباز شریف تک چلی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئی تو آئین و قومی اسمبلی توڑی، انفارمیشن منسٹر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سے اسمبلی تڑوائی کیا یہ معصوم شخص ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ آئین توڑا گیا عدم اعتماد آئین میں درج ہے سازش نہیں، سیکریسی ایکٹ کو معصوم آدمی نے توڑا سائفر سے کھیلنے کی ہدایت بطور وزیراعظم دے کر آیا تھا۔
Load Next Story