’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے سارے ریکارڈ توڑ دیئے
پرابھاس کی نئی فلم کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا
سپر اسٹار پرابھاس کی 'سالار' نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔
'سالار' نے شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس نے اپنے اوپننگ ڈے میں انڈین باکس آفس میں 75 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ پرابھاس کی فلم نے 95 سے زائد کا بزنس سمیٹا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم دو پارٹ میں بنائی جائے گی، پرابھاس 'سالار' کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان 'ورادراجا منرا' کے کردار میں ایکشن دیں گے۔

فلم کو بلاک بسٹر سیریز 'کے جی ایف' کے دائریکٹر پرشانت نیل بنارہے ہیں اور 'سالار' کی کہانی کو 'کے جی ایف' کے ساتھ ملایا جائے گا۔
'سالار : سیزفائر1' کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گر گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ 'سالار' کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا ہے۔