کراچی آپریشن کو امن پسند لوگوں کی حمایت حاصل ہےچوہدری نثار علی

آپریشن نے اب جو رفتار پکڑی ہے اسے ضائع یا ختم نہیں ہونے دینا چاہئے،وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک May 28, 2014
وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز سندھ نے ملاقات کی۔ فوٹو: فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی آپریشن میں جرائم کی روک تھام کے لیے سول آرمڈ فورسز کے عزم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو تمام امن پسند لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور ہمیں ان کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجرجنرل رضوان اختر نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن سمیت سندھ کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات میں کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا شہر میں جاری آپریشن کو تمام امن پسند لوگوں کی حمایت حاصل ہے اورہمیں ان کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا جبکہ آپریشن نے اب جو رفتار پکڑی ہے اسے ضائع یا ختم نہیں ہونے دینا چاہئے۔

وزير داخلہ نے كہا كہ رينجرز، پوليس اورصوبائی حكومت كے درميان بہتر رابطہ كراچی ميں پائيدارامن كے قيام ميں اہم كردار ادا كريگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سول آرمڈ فورسز اور بالخصوص سندھ رینجرز کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی ستعداد بڑھانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں