وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کرینگے اور بجلی بحران کے حل کیلئے تجاویز دیں گے، ذرائع

اجلاس کے دوران لوڈشیڈنگ سے متعلق وزارت پانی و بجلی کی سمری پر غور ہوگا این این آئی/فائل


وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران لوڈشیڈنگ سے متعلق وزارت پانی و بجلی کی سمری پر غور ہوگا جبکہ صوبے بجلی بحران کے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کریں گے۔

Load Next Story