سائفر کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کو رہائی نہ مل سکی

قواعدوضوابط پورے ہونے پر منگل کے روز شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری ہونے کا امکان ہے


ویب ڈیسک December 23, 2023
فائل : فوٹو

سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت منظوری کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلیے روبکاری جاری نہ ہوسکی۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے مصدقہ نقول کی وصولی میں تاخیر اور فاضل عدالت کے جج کی اڈیالہ جیل سماعت کے باعث مچلکے جمع نہ ہوسکے، مچلکے جمع نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔

قواعدوضوابط پورے ہونے پر منگل کے روز شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں