مریم نواز کے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120، صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 159، 165 اور 160 سے کاغذات جمع ہوئے
December 23, 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور کے قومی اسمبلی کے دو جبکہ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 159، پی پی 165 اور پی پی 160 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
مریم نواز شریف کے پولیٹکل سیکریٹری ذیشان ملک، خواجہ عمران نزیر اور سہیل شوکت بٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔