ڈراما سیریل منت مراد کی اداکارہ نے خاموشی سے نکاح کرلیا

ثنا نادر شاہ نے معروف ڈراما سیریل "منت مراد" میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کا کردار ادا کیا


ویب ڈیسک December 24, 2023
فوٹو : ویب ڈیسک

نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل "منت مراد" میں نگی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ نے نکاح کرلیا۔

ثنا نادر شاہ نے اپنے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ کا نکاح اُن کے قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں کی موجودگی میں ہوا جبکہ ابھی تک ثنا نادر شاہ کے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔


ثنا نادر شاہ نے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں تو شوبز شخصیات اور اُن کے دوستوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی گئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی ثنا نادر شاہ کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ثنا نادر شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کا صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی ہوگئی ہے۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)




واضح رہے کہ ثنا نادر شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل "منت مراد" میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کا کردار ادا کیا جبکہ اصل زندگی میں وہ معروف اداکارہ فرح کی بیٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: میری شادی کا جوڑا کاپی کیوں کیا؟ صبور علی ناراض

اس ڈراما سیریل میں منت کا کردار اقرا عزیز جبکہ مراد کا کردار طلحہ چہور ادا کررہے ہیں، ڈرامے کو سامعین کی طرف سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں