ملکی مفادمیں ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں وزیراعظم

سیاسی ہم آہنگی کے لیے کوششیں جاری رہینگی،لطیف کھوسہ،کنڈی، فاروق ستارسے گفتگو


Sana News/Numainda Express September 19, 2012
سیاسی ہم آہنگی کے لیے کوششیں جاری رہینگی،لطیف کھوسہ،کنڈی، فاروق ستارسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قومی مسائل کا حل نکالنے میں مخلص ہیں۔

قومی معاملات پر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہیں ، سیاسی ہم آہنگی کیلیے کوششیں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ، ڈپٹی اسپیکر فیصل کنڈی ، فاروق ستار ، عبد الحفیظ شیخ ، نجم الدین خان ،عباس آفریدی ،ادریس خان ،چیئرمین ایرا حامد ہار حراج اور دیگر سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ افراد کی بحالی اور تعمیر نو کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی ہرممکن مدد کرے گی اور دستیاب وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |