بگ بیش زمان 3 وکٹیں اڑاکرمیچ کے ہیرو میکسویل کوبھی بولڈ کیا

مینز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن اسٹارز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا


Sports Desk December 24, 2023
مینز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن اسٹارز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ فوٹو: بگ بیش لیگ

پاکستانی پیسر زمان خان نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں اڑائیں جب کہ میکسویل کو یارکر پر بولڈ کیا۔

مینز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن اسٹارز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے، بیوویبسٹر 59، گلین میکسویل 30، ہلٹن کارٹ رائٹ 22 اور تھامس روجرز 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''حارث رؤف بغیر ہیلمٹ، گلووز اور پیڈز پہننے گراؤنڈ میں بیٹنگ کیلئے آگئے''

میچ کے ہیرو پاکستانی پیسر زمان خان نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں اڑائیں،انھوں نے میکسویل کو بھی یارکر پر بولڈ کیا، ڈینئیل سامز نے 4 پلیئرز کو میدان بدر کیا، تھنڈر نے ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

الیکس ہیلز 40، کیمرون گرین 30 اور اولیور ڈیویس 23 رنز بنانے میں کامیاب رہے، بیو ویبسٹر نے 29 رنز دے کر 4 شکار کیے، حارث رؤف اور اسامہ میر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔