ایبٹ آباد گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک December 24, 2023
فوٹو : فائل

قلندرآباد کے گاوٴں ترھیڑی میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔