ایبٹ آبادآپریشن میںخاتون امریکی ایجنٹ نے اہم کرداراداکیا

’’جن‘‘نامی سی آئی اے خاتون ایجنٹ کئی سال سے اسامہ کاپیچھاکررہی تھی،نیوز ویک


INP September 19, 2012
’’جن‘‘نامی سی آئی اے خاتون ایجنٹ کئی سال سے اسامہ کاپیچھاکررہی تھی،نیوز ویک ، فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی جریدے نیوزویک میں ''سی آئی اے کے خفیہ ہتھیار''کے عنوان سے شائع مضمون میں انکشاف کیاگیاہے کہ ایبٹ آبادآپریشن میں مارے جانے والے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے تک مدددینے والی''جن''نامی ایک سی آئی اے خاتون ایجنٹ تھی جوکئی سال سے اسامہ کا پیچھاکررہی تھی اور اس نے نیوی سیلرزکوحملے سے پہلے بریفنگ بھی دی اوریقین دلایاتھاکہ کمپائونڈ میں اسامہ ہی ہے ۔

اسامہ بن لادن کے کمپائونڈپرشائع کیے جانے والے مضمون میں کہا گیاہے کہ اسامہ آپریشن کی کامیابی کاسہرا''جن''نامی ایک سی آئی اے کی خاتون ایجنٹ کے سرجاتاہے اسے اسامہ کے کمپائونڈ کی تمام تفصیل معلوم تھی کہ کون سادروزاہ باہریا اندر کی طرف کھلتاہے۔ جریدے کے مطابق ''جن''ایک نئی قسم کی اسمارٹ اورخوداعتماد سی آئی اے خاتون آفیسرہے،اس سے پہلے سی آئی اے خواتین کوجاسوسی کے مشکل کام سے دوررکھتی تھی لیکن اب ایسانہیں ''جن''ایک ٹارگٹرہے،ایک تجزیہ کا رجو ڈرونزفوٹیج،فون کال اوردیگرانٹیلی جنس معلومات سے دہشت گردوں، منشیات اسمگلرزاور اسلحہ ڈیلروں کی پہچان اوران کے ٹھکانوں کاتعین کرتی ہے۔

نائن الیون کے بعد سی آئی اے شدیدتنقید کا شکار رہی تاہم اسی مدت کے دوران اس نے جدیدخطوط پر''جن''کی طرح کی ایک نئی تربیت یافتہ فورس تیارکی،جو مکمل سائنسی اندازمیں اپنے ہدف تک پہنچتی ہے،اسی عرصے کے دوران سی آئی اے کی طرف سے کامیاب آپریشن میں خواتین کاکرداراہم رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |