یوٹیوب چینل پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم زاہد دیگر ساتھیوں کے ساتھ خواتین کو دوستی کے لیے مجبور کرتا تھا

ملزم زاہد دیگر ساتھیوں کے ساتھ خواتین کو دوستی کے لیے مجبور کرتا تھا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق زاہد خان نامی ملزم نے یوٹیوب چینل پر متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا جسکو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا


نعمان سلیم نامی ملزم پہلے ہی گرفتار ہے۔ ملزم زاہد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خواتین کو دوستی کے لیے مجبور کرتا تھا اور متاثرہ خاتون کو آن لائن جنسی زیادتی کی دھمکیاں بھی دیں۔

ملزمان فوت شدہ افراد کے حوالے سے بھی غیر اخلاقی گفتگو کرتے تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کرکے بیرون ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story