شاہ رخ خان نے رجنی کانت کی فلم میں ’کومیو‘ جھلک دینے سے انکار کردیا
تامل کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کنگراج نے اپنی نئی فلم ’تھالیور171‘ میں کومیو کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم میں 'کومیو' جھلک دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کنگراج نے اپنی نئی فلم 'تھالیور171' میں کومیو کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے کومیو سے انکار کردیا جس کے بعد کنگراج نے رنویر سنگھ سے اپنی بات چیت شروع کی ہے۔
اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو فلم کی کہانی پسند آئی لیکن انہوں نے ڈائریکٹر کو بتایا کہ وہ اب فلموں میں مزید کومیو جھلک نہیں دینا چاہتے ہیں۔
شاہ رخ خان اس سے قبل براہمسترا، روکیٹری، ٹائیگر3 میں کومیو جھلک دے چکے ہیں اور وہ اب مکمل فلمیں کرنے کے خواہشمند ہیں۔
رنویر سنگھ نے کنگراج کی فلم میں شمولیت سے قبل مکمل مسودے کو سننے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ اس کے بعد فیصلہ لیں گے۔