
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی نزد غوثیہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے سعد حسین نامی 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں قمر کیانی نے بتایا کہ مکان نمبر اے ون 68 میں شادی کی تقریب میں شریک افراد نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر پڑوسی سعد حسین جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے شخص عارف کو گرفتار کرلیا، مقتول سعد کی لاش قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔