صدر مملکت نے احد چیمہ کو مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل نے الیکشن کمیشن میں احد چیمہ کو نگران وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔