عام انتخابات 2024 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے ریکارڈ توڑ دیے
قومی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع
عام انتخابات 2024 میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، سیاسی حریفوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2013اور2018کے نسبت امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاریکارڈ بنا ڈالا۔ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار 7ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں 21ہز ار482، حالیہ عام انتخابات میں 28ہز ار 626کاغذات نامزددگی جمع ہوئے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 54 لاکھ روپے فیس موصول
قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پرگزشتہ انتخابات میں 5473 جبکہ اس بار 7713 امیدوار میدان میں آئے، اسلام آباد اور پنجاب میں گزشتہ الیکشن میں 2700اس بار 4039امیدوار سامنے آگئے۔
اسی طرح بلوچستان سے 2018 کے الیکشن میں 435 جبکہ عام انتخابات میں 631امیدوارسامنے آئے ہیں، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2018میں992حالیہ عام انتخابات میں 1322 امیدوار میدان میں آگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2018میں سندھ سے 1346 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فائل کیے جبکہ حالیہ انتخابات میں1681امیدوار مد مقابل آئے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر 6747 حالیہ الیکشن میں 9ہزار29 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل اور مخصوص نشستوں کی عبوری فہرست جاری
اسی طرح گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر436 حالیہ الیکشن میں مخصوص نشستوں پر خواتین کی جانب سے 459کاغذات نامزدگی فائل ہوئے۔