گستاخانہ فلم اسلامی حکومتوں نے کمزور ردعمل پیش کیاریاض کھوکھر

زیادہ اشتعال عرب ممالک میں دیکھنے میںآیا،زاہد حسین،لائیو ود طلعت میں گفتگو


Monitoring Desk September 19, 2012
زیادہ اشتعال عرب ممالک میں دیکھنے میںآیا،زاہد حسین،لائیو ود طلعت میں گفتگو، فوٹو : فائل

سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر نے کہاہے کہ گستاخانہ فلم پردنیا بھر میں اسلامی حکومتوں نے کمزور رد عمل پیش کیا جس سے عوام کی ترجمانی نہیں ہوئی اس لیے ان کے احتجاج میں تشدد نمایاں ہوا ہے ۔

پروگرام لائیوود طلعت میں اینکر پرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اوآئی سی بے جان ہوچکی ہے پاکستان کواقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرناچاہیے۔ ریسرچ کی تو پتہ چلا کہ اب تک مغرب کی طرف سے تیرہ سو کے قریب کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں اسلام کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا گیا ایسی صورتحال میں عالمانہ مباحثے کی ضرورت ہے جس میں اس طرح کے پروپیگنڈے کا جواب دیاجائے۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تیسری دنیا میں یہ تاثر ہے کہ طاقت کے حصول کے لیے امریکا کی پشت پناہی بہت ضروری ہے پاکستان میں بھی یہ تاثر موجود ہے دنیا کی شکل اب بدل چکی ہے طاقت کا منبع امریکا نظرآتا ہے اقوام متحدہ عالمی ادارہ ہے مگرا س پر بھی امریکا حاوی نظر آتا ہے ۔ناموس رسالت بہت جذباتی ایشو ہے پوری دنیا میں احتجاج کیا گیا ہے۔تجزیہ کار زاہد حسین نے کہاکہ گستاخانہ فلم کے ذریعے دنیابھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی پاکستان سے زیادہ اشتعال عرب ممالک میں دیکھنے میںآیا ہے ۔اسلام کے بارے میں جتنی ریسرچ ہوئی وہ مغرب میں ہوئی لیکن ہم نے پڑھے لکھے انداز میں ڈبیٹ نہیں کی۔احتجاج جائز ہے لیکن احتجاج کی نوعیت کے بارے میں ضرورجاننا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں