گلوکار چاہت فتح علی خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے

چاہت فتح علی خان نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے


ویب ڈیسک December 26, 2023
منتخب ہوا تو ملک اور عوام کی خدمت کروں گا،گلوکار:فوٹو:فائل

گلوکاری کے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

گلوکار چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے ہیں۔



چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اگر منتخب ہوا تو اپنے ملک پاکستان اور عوام کی خدمت کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں