پاکستان ٹیم کا جذبہ خیرسگالی آسٹریلیوی کھلاڑیوں اوراہلخانہ کو تحائف پیش کیے

آسٹریلیوی پلئیرز نے پاکستان ٹیم کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک December 26, 2023
پاکستانی ٹیم نے نیٹ پریکٹس کے دوران آسٹریلیوی کھلاڑیوں سے ملاقات کی:فوٹو:پی سی بی سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیوی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی فیمیلیز کو کرسمس پرتحائف پیش کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد اور تحفے پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔



آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو میلبرن ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم کی طرف سے تحفے پیش کیے گئے۔ آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ نے تحفائف پر پاکستانی پلئیر اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔