اسٹیل مل کی بحالی کیلیے اعلان کردہ 2ارب روپے جاری

وزرارت خزانہ کی جانب سے جاری رقم اسٹیل ملزکے ورکرز کی فلاح و بہبودپرخرچ ہوگی

وزرارت خزانہ کی جانب سے جاری رقم اسٹیل ملزکے ورکرز کی فلاح و بہبودپرخرچ ہوگی. فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کیلیے وزیراعظم راجاپرویزاشرف کی جانب سے اعلان کردہ2ارب روپے جاری کردیے۔


منگل کووزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے اپنے دورہ پاکستان اسٹیل ملزکے موقع پراعلان کیاتھا کہ جمہوری حکومت ملازمین کی مشکلات دورکرنے کیلیے2ارب روپے دے گی جس پرعمل کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے یہ خطیررقم جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ رقم اسٹیل ملز کے ورکرز کی فلاح و بہبود پرخرچ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سوئی گیس کابل اداکرنے کیلیے30کروڑروپے کی امدادی رقم بھی جاری کی گئی ہے۔
Load Next Story