سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کے اضافے سے 188272روپے کی سطح پر آگئی۔


Staff Reporter December 26, 2023
دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کے اضافے سے 188272روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2072 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 219600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کے اضافے سے 188272روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں