شاہ محمود قریشی کو نظر بند کر دیا گیا

ڈی سی نے 15 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کیے، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک December 26, 2023
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کا آرڈر جاری کیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے جیل میں نظر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور انکی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

سائفر ایکٹ خصوصی عدالت سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری کردیا۔ جس کے بعد عدالت کا عملہ روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچا اور انتظامیہ کو یہ وصول کروایا۔

رہائی کے روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی نہیں ہو سکے گی کیونکہ انہیں نقص امن کے تحت 15 روز کیلیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں