پی آئی اے مارکیٹنگ حکام کی نااہلی 24ارب کا نقصان

غیر ملکی فضائی کمپنیاں پاکستان سے50ہزار عازمین کو لینے میں کامیاب ہوگئیں


Staff Reporter September 19, 2012
غیر ملکی فضائی کمپنیاں پاکستان سے50ہزار عازمین کو لینے میں کامیاب ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن مارکیٹنگ حکام کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو امسال حج آپریشن میں 2ارب 40کروڑ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

نااہلی کی وجہ سے غیر ملکی فضائی کمپنیاں پاکستان سے50ہزار عازمین کابزنس لینے میںکامیاب ہوگئیں۔ اس طرح پی ا ٓئی اے حج آپریشن میں 30ہزار عازمین حج کا بزنس گنوا بیٹھی جس کی مجموعی رقم 2ارب 40 کروڑ روپے بنتی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن شاہین ایرویزکے ذریعے عازمین حج کی روانگی کاآغازگزشتہ روزکیاجا چکا ہے جبکہ منگل سے متعدد غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے بھی پاکستان سے عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے 30ہزارپرائیویٹ حج آرگنائزروں نے پی آئی اے حکام کی جانب سے مطلوبہ تاریخوں کے لیے بروقت شیڈول جاری نہ کرنے پر پی آئی اے سے ٹکٹس ریفنڈکرالیے اوراپنے عازمین حج کودیگرملکی وغیر ملکی ایئرلائنوںکے ذریعے سعودی عرب روانہ کررہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے حج2012کیلیے سوالاکھ حاجیوں کوسفری سہولت فراہم کرنے کی پلاننگ کی تھی لیکن گزشتہ چند دنوں میں پرائیویٹ حج آرگنائزروںکی جانب سے ریفنڈ لیے جانے کے بعدپی آئی اے انتظامیہ نے اس اسال حج کیلیے 95 ہزار حاجیوںکوسعودی عرب پہنچانے اور وہاں سے لانے کا بند وبست کیا ہے۔

ادھر پرائیویٹ حج آرگنائزروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کو 3 ماہ قبل ہی ٹکٹوں کی رقم پیشگی ادا کردی تھیں لیکن عین وقت پرپی آئی اے انتطامیہ کی جانب سے تاریخوں میں تبدیلی کردی گئی جس کی وجہ سے پرائیویٹ حج آرگنائزروں نے غیر ملکی اور دیگر ایئرلائنوں کے ذریعے اپنی عازمین بھیجنے کا فیصلہ کیا اور پی آئی اے سے اپنی رقم واپس لے لی۔ معلوم ہوا ہے کہ عازمین حج میں سے53فیصد حجاج پی آئی اے کے ذریعے روانہ ہوں گے جبکہ شاہین ایئرلائن28ہزار عازمین حج کوسفری سہولت فراہم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں