عمر ایوب کو 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرلی


ویب ڈیسک December 26, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت مںظور کرتے ہوئے انہیں 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عمر ایوب کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس کامران حیانت نے سماعت کی اور ابتدائیل دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔

 

عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب، خیبرپختونخوا میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے عمر ایوب روپوش ہیں تاہم وہ اپنے والد کے جنازے پر ضرور نظر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں