یاسر عرفات پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

سابق آل راؤنڈر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہونگے

(فوٹو: ٹوئٹر)

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سے 21 جنوری 2024 تک شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔

یاسر عرفات قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے 29 دسمبر سے 2 جنوری تک لاہور میں پانچ روزہ کیمپ میں بطور کیمپ کمانڈنٹ خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر بحث و تکرار کے بعد حفیظ اور وان کی خوشگوار ملاقات


واضح رہے کہ 41 سالہ یاسر عرفات تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 2000 میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچ میں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بالرز کا کم پیس؛ مچل اسٹارک بھی حیران ہوگئے

یاسر عرفات Loughborough یونیورسٹی سے لیول 4 کوچنگ کورس کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں جبکہ وہ سسیکس اور سرے جیسی کاؤنٹی ٹیموں کے علاوہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی فرنچائز پرتھ اسکارچرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کیا ہے۔ کوچنگ کے علاوہ یاسر عرفات نے دنیا بھر کی لیگ کرکٹ میں مختلف ٹی 20 ٹیموں کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
Load Next Story