پٹرولیم قیمتیںہفتہ وارمیکانزم کیخلاف مشترکہ قراردادکاامکان

قرارداد حکومت واپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں مشترکہ طورپرپیش کی جائے گی

قرارداد حکومت واپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں مشترکہ طورپرپیش کی جائے گی . فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں اورقیمتوں کے تعین کے ہفتہ وارمیکانزم کیخلاف مشترکہ قراردادپیش کیے جانے کاقوی امکان ہے۔


پیپلزپارٹی کی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو خاطرخواہ ریلیف دینے کامطالبہ کیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بڑی جماعت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں عوام کوریلیف دینے سے متعلق مطالبات پر مبنی اس قرار داد کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

رواں ہفتے قراردادقومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔قرار دادپرمسلم لیگ(ن) کے تمام 92 ارکان کے دستخط ہوں گے۔قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں قائدحزب اختلاف چوہدری نثار یہ قرار داد پیش کریں گے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی قرار داد پر مشاورت کی جائے گی۔ حمایت پر اپوزیشن اور اتحادی جماعتیں ملکر قرار داد ایوان میں پیش کریںگی۔
Load Next Story