الیکشن 2024 کئی نامور سیاست دانوں کی انتخابی دنگل سے کنارہ کشی

علی زیدی، عندلیب عباس، مسرت جمشید چیمہ، نور الحق قادری، علی وزیر، محسن داوڑ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے


Staff Reporter December 27, 2023
فوٹو ویب ڈیسک

عام انتخابات 2024 کیلیے بڑے بڑے سیاست دانوں نے میدان خالی چھوڑ دیا اور سابق قومی و صوبائی اسمبلی ممبران سمیت سینئر سیاست دانوں کی بڑی تعداد نے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لئے سنیئر سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہ کرائے۔

اسد عمر، ولی خان ،شاہد خاقان عباسی ، فیصل واوڈا، خسرو بختیار کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عمران اسماعیل ، علی زیدی ،علی اعوان بھی میدان چھوڑ گئے۔

خواتین سیاست دانوں میں ملیکہ بخاری ، شیری مزاری ،سمیراملک ،عندیب عباس، مسرت جمشید چیمہ بھی میدان خالی چھوڑ گئیں۔

اس کے علاوہ فخر امام ، سردار ریاض احمد خان ، نواب یوسف تالپور، اسلم بھوتانی ،محسن داوڑ، علی وزیر، نور الحق قادری ، جمشید چیمہ، مفتاح اسماعیل نے بھی کاغذات جمع نہ کرائے۔ علاوہ ازیں امجد نیازی، چوہدری شجاعت ،صداقت عباسی ، جاوید ہاشمی بھی کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔