’دوستانہ ماحول میں کبھی آسٹریلیا کو نہیں ہرایا جاسکتا‘ پاکستان کو مشورہ
باکسنگ ڈے کا آغاز باؤنسرز اور یارکرز کے ساتھ زیادہ بہتر ہوتا، اوکیف
'دوستانہ ماحول میں کبھی آسٹریلیا کو نہیں ہرایا جاسکتا' پاکستانی کرکٹرز کا کینگروز سے دوستانہ رویہ سابق کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
کرسمس کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز و آفیشلز انڈور ایریا میں آسٹریلوی ٹیم کے پاس گئے، انھیں کرسمس کی مبارکباد دینے کے ساتھ تحائف بھی دیے۔
فاکس کرکٹ پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے ساتھ بات چیت میں سابق آسٹریلوی کرکٹر کیری اوکیف نے کہا کہ یہ ٹیسٹ سیریز بڑے دوستانہ ماحول میں کھیلی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کا جذبہ خیرسگالی، آسٹریلیوی کھلاڑیوں اوراہلخانہ کو تحائف پیش کیے
انہوں نے کہا کہ آپ کبھی اس اسپرٹ کے ساتھ کینگروز کو شکست نہیں دے سکتے، انھوں نے گذشتہ روز میزبان کرکٹرز کو تحائف بھی دیے، کیا سارو گنگولی نے ماضی میں کرسمس کے موقع پر اسٹیو وا کو تحفے دیے تھے؟ نہیں بالکل بھی نہیں، آپ کو آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ شدت کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے، آپ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں یہی سب سے بہتر ہے۔
وان نے کہا کہ آپ کرسمس تحائف نہیں دے سکتے، اوکیف نے کہا کہ باکسنگ ڈے کا آغاز باؤنسرز اور یارکرز کے ساتھ کرنا زیادہ بہتر ہوتا۔