نجی شعبے نے بیرون ملک سے20 لاکھ ٹن گندم خریداری مکمل کر لی

گندم امپورٹ نے اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے سے روکا


رضوان آصف December 27, 2023
گندم امپورٹ نے اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے سے روکا۔ فوٹو: فائل

ملک میں گندم کی ملکی پیداوار اور سالانہ ضروریات میں موجود20 لاکھ ٹن کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے۔

وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کی بروقت فیصلہ سازی کے نتیجے میں نجی شعبے نے بیرون ملک سے20 لاکھ ٹن گندم خریداری مکمل کر لی ہے،12 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم پاکستان پہنچ چکی جبکہ مزید8 لاکھ جنوری میں پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ

گندم امپورٹ نے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کی کمر توڑ کر اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے سے روکا اور اب کسان اور کاروباری حلقوں کی جانب سے31 جنوری کے بعد نجی گندم امپورٹ ختم کرنے کے مطالبے کا مقصد اضافی گندم امپورٹ کی صورت میں قیمتی زرمبادلہ کو ضائع ہونے سے بچانا اور آئندہ گندم خریداری میں کسانوں سے زیادہ مقدار میں گندم خریداری کیلیے سرکاری محکموں کی استعداد کو بڑھانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں