عوامی شکایات کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی


ویب ڈیسک December 27, 2023
شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2024ء میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر EMCC قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔

اُن کے شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلع سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے ہیں۔

عوام عام انتخابات کے سلسلے میں شکایت کے اندراج کے لیے EMCC سنٹر کے عملہ سے ای میل [email protected] پر رابطہ کے علاہ اپنی شکایات وٹس ایپ نمبر 0327-5050610 پر بھی بھجوا سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیےEMCC میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ھے جس کا رابطہ نمبر111-327-000 ہے۔

ابتدائی طور پر EMCCصبح 8 بجے سے شام6 بجے تک کام کرے گا تاہم وسط جنوری 2024 ء سے پولنگ کے دن 8 فروری اور نتائج کے موصول ہونے تک یہ سنٹر چوبیس گھنٹے کام کرے گا ۔

کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر 051-9204403 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں