بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتاردیا آصف زرداری
مسئلہ کراچی، کوئٹہ، اور پشاور سے نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے، شریک چیئرمین پی پی پی
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے حق کی ہمیشہ حفاظت کریں گے، پاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتاردیا۔
گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع انہوں ںے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غریب ملک نہیں ہے، اسلام آباد سب سے زیادہ غریب ہے، مسئلہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور خیبرپختونخوا سے نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ساری چیزیں سیاستدانوں کو نظر آتی ہیں کیونکہ ہمارے ورکرز انتخابی مہم میں کیے گئے وعدؤں پر گھیر لیتے ہیں، ان کو نظر نہیں آتا کہ غریب طبقہ کس اذیت سے دوچار ہے۔
شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر میں اپنے فرض اتار سکوں تو گڑھی خدا بخش بھٹو قبرستان میں مجھے جگہ دینا، ہم نے اپنے فرض نبھائے ہیں، آج تک جس بھی چیز کا افتتاح کیا بینظیر کے نام سے کیا اپنے نام سے نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے کہ ہم پاکستان کو بنائیں پاکستان بنائے بنا دنیا سے نہیں جائیں گے، لاڑکانہ ہماری کوشش ہے لوگ خوشحال ہوں، ڈیمز بنیں مائیننگ ہو ملک آگے بڑھے۔
شریک چیئرمین نے کہا کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی سے زبان کی اور پِھر گیا، عوامی مسائل صرف سیاستدان ہی حل کرسکتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جتنے وعدے بلاول نے عوام سے کیے، وہ ہم سب مل کر پورے کریں گے، تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، بہت آئے اور بہت چلے گئے لیکن آج ذکر صرف ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کا ہے۔