ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

دو بیٹوں کے بعد جوڑے کے ہاں یہ تیسرے ننھے مہمان کی آمد ہے


ویب ڈیسک December 27, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی نے اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرکے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے اکتوبر میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2023 کے موقع پر اپنے ہاں تیسرے بچے کی خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں سرمد کھوسٹ، ثناء جعفری، علی جونیجو، علینہ خان، اور صائم صادق سبھی انکے بیبی بمپ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 40 سالہ ثروت گیلانی بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 2014 میں اداکار اور معروف پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

ثروت گیلانی کے بڑے بیٹے روحان مرزا کی پیدائش 2015 میں جبکہ چھوٹا بیٹا عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوا تھا، اس جوڑے کے ہاں اب تیسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔
srawat story

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔