وفاق نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے رابطے کا مینڈیٹ وزیراعلی بلوچستان کو دے دیا

تمام ناراض رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں، بیٹھ کر بات کریں، ڈاکٹر عبدالمالک


Staff Reporter May 29, 2014
لطیف بلوچ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل کے باوجود بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار۔ فوٹو: فائل

وزیرا علیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق نے ناراض بلوچ رہنماؤں اور جماعتوں سے رابطے کیلیے اختیارات کے ساتھ مینڈیٹ دیدیا ہے۔

تمام ناراض رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں، بیٹھ کر بات کریں، ان کے مسائل بھی سنے جائیں گے اور ڈائیلاگ کی پالیسی کے ذریعے بلوچستان کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا، زاہد بلوچ کو کس ادارے نے حراست میں لیا ہے مجھے اس کامعلوم نہیں ہے لیکن یقین دلاتا ہوں کہ ان کی بازیابی کے لیے وفاق سمیت ہر ادارے سے رابطہ کروں گا، لطیف جوہر بلوچ سے اپیل ہے کہ وہ مجھے اپنا دوست اورہمدرد سمجھ کر اپنی تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کردیں۔

انھوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) کے چیئرمین زاہد بلوچ کی بازیابی کیلیے لطیف جوہر بلوچ کی تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا، لطیف جوہر بلوچ کی عیادت کی اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر بی ایس او کی وائس چیئرمین کریمہ بلوچ نے کہا کہ جب تک زاہد بلوچ بازیاب نہیں ہوجاتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں