اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو ہٹلرسے مختلف نہیں ترک صدر 

ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا کیا نیتن یاہو اس سے کم کررہا ہے؟ رجب طیب اردوان


December 27, 2023
فوٹو: فائل

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ہٹلر قرار دے دیا۔

عالمی میڈیا میں شایع شدہ رپورٹوں کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایڈولف ہٹلر اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور صہیونی بربریت کا موازنہ یہودیوں کے ساتھ نازیوں کے سلوک سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہٹلر کو برا بھلا کہتے ہیں مگر خود یہ ہٹلر سے کس طرح مختلف ہیں؟

رجب طیب اردوان نےا سفتسار کیا کہ ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا کیا نیتن یاہو اس سے کم کررہا ہے؟

مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیلی حمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکا اس کی ہر طرح مدد و تعاون کرتا ہے اور اس مدد کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل غزہ میں 20 ہزار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو پر ترک صدر کی کڑی تنقید کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی باشندے شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔