نیب نے اسد قیصر عاطف خان اور شہرام ترکئی کو طلب کرلیا

نیب کا تینوں کو طلبی کا نوٹس جاری، دس جنوری 2024 کو پیش ہونے کا حکم

فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (خیبرپختونخوا) خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کے دو سابق صوبائی وزرا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو طلبی کے نوٹسسز جاری کردیے۔

نیب کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صوبائی وزیر عاطف خان اور شہرام ترکئی کو دس جنوری 2024 کو طلب کیا گیا ہے۔


نوٹس کے مطابق سابق وزرا اور اسپیکر پر مردان سے صوابی کیلیے بنائی جانے والی سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف اسپورٹس اینڈ ٹورازم کے پراجیکٹس میں وسیع پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی متعلقہ شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد تینوں افراد کو دس جولائی کو تحقیقات کیلیے طلب کیا گیا ہے۔
Load Next Story