پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان 61000 پوائنٹس کی سطح بحال

دو دن شدید مندی کے بعد گزشتہ روز شروع ہونے والی تیزی کا رجحان آج بھی برقرار، ڈالر کی قدر بھی مزید کم ہوگئی


ویب ڈیسک December 28, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جس سے مارکیٹ کی 61000 پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہو گئی۔

حصص بازار میں دو دن شدید مندی رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہونےو الا تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس میں 386 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے انڈیکس کی 61000 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔

جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ بڑھ کر 61249 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج بھی دن کا آغاز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی سے ہوا اور ڈالر 282 روپے 02 پیسے کی سطح پر آگیا، بعد ازاں قیمت مزید کم ہونے سے ڈالر 281 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں