رنبیرکپور کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹنے پرمشکل میں پھنس گئے

رنبیر کپور کی خاندان کے ساتھ کرسمس منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی


ویب ڈیسک December 28, 2023
رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ بھی تقریب میں موجود تھیں:فوٹو:اسکرین گریب

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹنے پر مشکل میں آ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رنبیرکپور کو اپنی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت خاندان والوں کے ساتھ کرسمس کی تقریب مناتے دیکھے جا سکتا ہے۔ رنبیرکپور کیک کاٹنے سے قبل اس پرشراب ڈلواتے ہیں اور پھر لائٹر سے آگ لگاتے ہیں جس پر شعلہ بھڑکتا ہے۔

شعلہ بھڑکنے پر رنبیر کپور کو ہندوؤں کا مذہبی نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ممبئی کے رہائشی نے اداکار کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروا دی۔







View this post on Instagram


A post shared by Pooja Desai (@poojadesai)






رنبیر کپور کے خلاف شکایت درج کروانے والے شخص نے موقف اختیار کیا کہ رنبیر کپور نے دوسرے مذہب کا تہوار مناتے ہوئے شراب کا استعمال کیا اور ہندوؤں کا مذہبی نعرہ لگایا جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ پولیس کے کہنا ہے کہ شکایت درج کرلی گئی ہے تاہم ابھی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ہے۔ معاملے کا جائزہ لے کر اگلا قدم اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔