نمازکی پابندی نہ کرنے والوں سے متعلق پڑھ کر خوفزدہ ہوگئی ارمینا خان

والد کے انتقال کے بعد سے کوشش کرتی ہوں کہ وقت پر نماز ادا کروں، اداکارہ


ویب ڈیسک December 28, 2023
والد نے نماز پابندی سے پڑھنے کی تاکید کی تھی،ارمینا خان:فوٹو:فائل

اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد نماز پابندی سے ادا کرنا شروع کردی ہے۔

ارمینا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے والد نے نماز پابندی سے پڑھنے کی تاکید کی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد کوشش کرتی ہوں کہ ہر نماز وقت پر ادا کروں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نماز نہ پڑھنے سے متعلق گزشتہ دنوں ایک پوسٹ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ سے نماز ادا کرنے کی توفیق چھین لی اور زندگی میں سب کچھ دے دیا تو اس کا مطلب ہے آپ کو اس دنیا میں ہی سب کچھ مل گیا آخرت میں کچھ نہیں ملے گا۔

ارمینا خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ احساس میرے لیے بہت خوف زدہ کرنے والا تھا کہ سب کچھ دنیا میں تو مل جائے لیکن آخرت میں کچھ نہ ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں