نائیجیریا میں بوکوحرام کے حملوں میں 45 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 54 افراد ہلاک

ریاست یوبے میں ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار سیکڑوں جنگجوئوں نے فوجی اڈے اور ملحقہ پولیس بیرکس کو نشانہ بنایا


News Agencies May 29, 2014
حملے میں 24 فوجی جوان، 21 پولیس اہلکار مارے گئے، حملہ آور جاتے ہوئے ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں ساتھ لے گئے، سیکیورٹی ذرائع.

شمالی نائیجیریا میں مذہبی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کے 2 مختلف حملوں میں 45 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 54 افراد ہلاک ہوگئے۔

حملہ آور جاتے ہوئے ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ ریاست یوبے کے علاقے بنی یدی میں ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار سیکڑوں مسلح عسکریت پسندوں نے فوجی اڈے اور اس سے ملحقہ پولیس بیرکس کو ایک ساتھ نشانہ بنایا ۔پولیس کانسٹیبل عبداللہ محمد نے بتایا کہ بوکو حرام کے مسلح حملے میں24 فوجی اور 21 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور جاتے ہوئے ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ اس واقعے میں شہری ہلاکتوں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ریاست بونو کے مقامی حکومتی اہلکار ابراہیم نے بتایا کہ پیر کی شب دور دراز کے دو دیہات میں بوکو حرام کے ایک مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ابراہیم نے کہا تھا کہ آشیگا آشیہ شہر میں مسلح افراد نے دیہاتیوں کو ہلاک کیا اور ان کے گھروں کو جلا دیا گیا، حملہ آوروں نے علاقے پر کنٹرول کے بعد عربی حروف سے لکھا ہوا سفید پرچم لہرا دیا تھا۔ ادھر شمال مشرقی نائیجیریا سے ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ شدت پسندوں نے ریاست بورنو میں مرکزی شاہراہ پر سفر کرنیوالوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں