عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 20 ہزار 900 روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے کی سطح پر آگئی


Staff Reporter December 29, 2023
(فوٹو : فائل)

عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ سے موصولہ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 2090 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کی کمی سے دو لاکھ 20 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں