سندھ پولیس میں ایڈیشنل آئی جی کی 5اسامیاں خالی

حکومت سندھ کے پاس 21 گریڈ کا ایسا کوئی افسر نہیں ہے جسے فوری طور پر ان خالی عہدوں پر تعینات کیا جا سکے


Staff Reporter May 29, 2014
ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی ، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ، ایڈیشنل آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کے عہدے خالی ہیں. فوٹو: فائل

SIALKOT: حکومت سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو چیئرمین اینٹی کرپشن اینڈ اسٹیبلیشمنٹ تعینات کیے جانے کے بعد سندھ پولیس میں ایک اور ایڈیشنل آئی جی کا عہدہ خالی ہوگیا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کے مجموعی طور پر 5 عہدے خالی ہوگئے۔

حکومت سندھ کے پاس 21 گریڈ کا ایسا کوئی افسر نہیں ہے جسے فوری طور پر ان خالی عہدوں پر تعینات کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو ہٹانے کے بعد ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ دیدیا گیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی ، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ، ایڈیشنل آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کے عہدے خالی ہیں ان عہدوں پر او پی ایس پر گریڈ 20 کے افسران کو تعینات تھے تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تمام او پی ایس پولیس افسران کو ہٹا دیا گیا جس کے باعث سندھ پولیس کو انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں