1999 ہوبارٹ ٹیسٹ وسیم اکرم نے دلچسپ یاد تازہ کردی

امپائر پیٹر پارکر نے آسٹریلوی بیٹر جسٹن لینگر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا


ویب ڈیسک December 28, 2023
امپائر پیٹر پارکر نے آسٹریلوی بیٹر جسٹن لینگر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سال 1999 میں ہوبارٹ ٹیسٹ میچ کی دلچسپ یاد تازہ کردی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ بتارہے ہیں کہ سال 1999 میں ہوبارٹ ٹیسٹ میچ کے دوران جسٹن لینگر واضح طور پر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم امپائر پیٹر پارکر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلوی بیٹر جسٹن لینگر آؤٹ ہونے کے باوجود کریز چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ جوئیل ولسن کی امپائرنگ صلاحیتوں کو زنگ لگ گیا

اس موقع پر وسیم اکرم کے ساتھ ایشا گوہا اور مارک ہاؤرڈ کمنٹری کے دوران انکے ہمراہ موجود تھے، جو واقعے کو سننے کے بعد ہنسنے لگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔