زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 75 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل

سرکاری انفلوز کی آمد سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستانے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 22 دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 75 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔


85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 85 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story