ایف بی آر کا محکمہ کسٹمز میں بڑی اصلاحات لانے کا فیصلہ

درآمدات، برآمدات، ٹرانزٹ کی کلیئرنس کیلیے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈ ہو گا


Irshad Ansari December 29, 2023
ویباک کسٹم کلیئرنس سسٹم کو بدلا جائے گا، بزنس پراسیس میپنگ اور ری انجینئرنگ ہو گی (فوٹو: فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے درآمدات، برآمدات، ٹرانزٹ اور اسسمنٹ کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کے بنیادی کاموں کو نئے کسٹمز ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم میں اپ گریڈ اور تبدیل کرنے کے لیے محکمہ کسٹمز میں بڑی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کسٹم آرگنائزیشن میں بڑی اصلاحات نافذ کرے گا، جامع بزنس پروسیس میپنگ اور ری انجینئرنگ کے ذریعے پاکستان کسٹمز کے بنیادی افعال کو اپ گریڈ کرنے اور تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ وی باک ("WeBOC" ) کسٹم کلیئرنس سسٹم کو نئے کسٹم ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم سے بدل دیا جائے گا۔

ورکنگ گروپ اپیزمنٹ، ٹرانزٹ، پریوینٹیو، ویلیوایشن، ٹیکنالوجی، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، انٹیگریشن، ایچ آر مینجمنٹ، ایکسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سسٹم میں ڈیٹا اپ گریڈ کیے بغیر ٹیکس نوٹسز کا اجرا


فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے متعلقہ چیئرپرسنز اور فوکل پرسنز کے ساتھ ورکنگ گروپس کو مطلع کیا ہے کہ وہ نظامی تبدیلیوں کو اپنانے سے پہلے کنسلٹنٹس کے آؤٹ پٹ کو مربوط بنانے اور نگرانی کی تصدیق کریں۔ ورکنگ گروپس اور فوکل پرسنز کے ٹی او آرز کی وضاحت کی گئی ہے۔

پاکستان کسٹمز کے آپریشنز کو تبدیل کرنے کے لیے ایف بی آر نے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔