شاہ رخ خان کی فلم ڈان کی اداکارہ کی شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی
میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، مجھے پرائیویسی کی ضرورت ہے؛ بالی ووڈ اداکارہ
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم 'ڈان' میں انیتا کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ایشا کوپیکر کی شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 'ڈان' اور 'کرشنا کوٹیج' سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر اور اُن کے شوہر کے درمیان گزشتہ ماہ نومبر میں طلاق ہوئی جبکہ اب اداکارہ اپنی بیٹی کے ہمراہ الگ گھر میں رہ رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایشا کوپیکر اور اُن کے شوہر کے درمیان کافی مسائل چل رہے تھے، اس جوڑے نے اپنی بیٹی کی خاطر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس شادی کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے اور اُن کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔
طلاق کے بعد بھارتی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایشا کوپیکر نے کہا کہ "میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، مجھے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی ضرورت ہے، میں کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دینا چاہتی"۔
واضح رہے کہ ایشا کوپیکر نے نومبر 2009 میں ٹمی نارنگ نامی شخص سے شادی کی تھی، ان دونوں کی پہلی ملاقات جِم میں ہوئی تھی جہاں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے، اس جوڑے کے ہاں جولائی 2014 بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
ایشا کوپیکر نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، اُنہوں نے سال 1997 میں تیلگو فلم انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، اُن کی بالی ووڈ فلموں میں فضا، پیار عشق اور محبت، آمدنی آٹھنی خرچہ روپیہ، دل کا رشتہ، ایل او سی کارگل، ہم تم، انتقام، کرشنا کوٹیج، 36 چائنہ ٹاؤن، ڈان، سلامِ عشق، کیا کول ہیں ہم اور میں نے پیار کیوں کیا سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔