آرمی میڈیکل کالج کانووکیشن جنرل ساحر شمشاد نے اسناد تقسیم کیں

آرمی میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز نے ہمیشہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کی ہے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی


ویب ڈیسک December 29, 2023
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے طلبا اور والدین کو مبارکباد پیش کی:فوٹو:سوشل میڈیا

آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں تقسیم اسناد کی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد نے اسناد اور میڈل تقسیم کیے۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے41 ویں کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھی۔ انہوں نے گریجویٹس میں اسناد اورنمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں میڈلز تقسیم کیے۔

ڈاکٹرقرۃ العین نے ایم بی بی ایس کورس میں بہترین اسٹوڈنٹ کا صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ڈاکٹر طیبہ ظفر نے بی ڈی ایس کا صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔کیپٹن تیمور خالد کو بہترین ملٹری کیڈٹ کا چیف آف آرمی اسٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کامیاب طلبا اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبا نے ہمیشہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں