ٹینس اسٹار اعصام الحق کا فیڈریشن کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان
موجودہ صدر نے اگلی بار صدارت کا امیدوار بننے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے فیڈریشن کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹینس فیڈریشن کے موجودہ صدر سلیم سیف اللہ نے اگلی بار صدارت کا امیدوار بننے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔
فیڈریشن کی اہم میٹنگ اتوار کو طے ہے جس میں نئے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طےکیا جائے گا، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے انتخابات کیلئے اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
صدارتی انتخابات کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے نمائندوں کی موجودگی ضروری ہے۔
ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھی پی ٹی ایف کی صدارت میں دلچسپی رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور مجھے مکمل سپورٹ کرتے ہیں تو ٹینس کی بہتری کیلئے کام کرکے خوشی ہوگی۔