70 سالہ فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں
لوریل کمپنی کی وارث فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز کی اثاثوں کی مالیت 100 بلین ڈالر ہوگئی
فرانس کی 70 سالہ خاتون فرانکوئس بیٹنکورٹ کے اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہوگئی جس کے بعد سے وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں جب کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں ان کا نمبر 12 واں ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق L'Oréal کمپنی کی وارث اور وائس چیئرپرسن فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز بزنس ویمن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لکھاری بھی ہیں ان کی دو کتب بائبل کا پانچ جلدوں کا مطالعہ اور یونانی دیوتاؤں کا شجرہ نامہ منظر عام پر آچکی ہیں۔
دفتری اور کاروباری ذمہ داریوں کے بعد وہ روزانہ اپنا مخصوص وقت پیانو بجانے میں گزارتی ہیں۔ فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس L'Oréal کمپنی کی وارث فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز دنیا کی واحد خاتون بن گئیں جن کے اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہوگئی۔
فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز اب ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زگر برگ، مکیش امبانی، امانسیو اورٹیگا، اور گوتم اڈانی کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔
اتنی دولت کے باوجود فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز اب بھی اپنے ہم وطن برنارڈ ارنولٹ سے پیچھے ہیں جو لگژری گڈز کے خریدار LVMH Moet Hennessy Louis Vuitton SE کے بانی ہیں۔ جو 179 بلین ڈالر کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
ان کی دولت میں بے تحاشا اضافہ 2017 میں والدہ کے انتقال کے بعد ہوا تھا جب انھیں وراثت میں خطیر رقم ملی تھی۔ ان کی اپنی والدہ کے ساتھ تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں رہے تھے۔
تاہم فرانکوئس بیٹنکورٹ میئر کی دولت میں حالیہ اضافہ ان کی کمپنی لوریل کے رواں سال اسٹاک ایکسچینج میں اعلی کارکردگی ہے جو 1998 کے بعد اس سال اپنے عروج پر ہے۔
فرانکوئس بیٹنکورٹ میئر اور ان کا خاندان لوریل کمپنی کے تقریباً 35 فیصد حصص رکھتا ہے جس کے باعث وہ واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈرز بن گئے ہیں۔ ان کے شوہر کمپنی کے سی ای او اور بیٹے جین وکٹر میئرز اور نکولس میئرز بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔