
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کو پاکستانی کھانوں کے گُن گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دھونی نے بتایا کہ پاکستان میں جب بھی گیا، وہاں کا کھانا ہمیشہ سب سے اچھا پایا اور میں پاکستانی کھانوں کا مداح بن گیا ہوں۔ اس موقع پر دھونی نے اپنے ایک مداح کو بھی پاکستانی پکوان کھانے کا مشورہ دیدیا۔
مزید پڑھیں: کھلاڑیوں پر سختیاں کیوں کی جارہی ہیں، حفیظ کا جواب آگیا
دھونی نے اپنے مداح سے کہا کہ آپ کو لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بار پاکستان ضرور جانا چاہیے۔
'You should go to Pakistan once for the food.' MS Dhoni pic.twitter.com/2SLZIxKASl
- Taimoor Zaman (@taimoorze) December 29, 2023
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب دھونی نے پاکستانی کھانوں کی کھل کر تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار وہ اس کا برملا اعتراف کر چکے ہیں جس پر انھیں بھارت میں شدت پسندوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن دھونی نے اپنی رائے تبدیل نہیں کی۔
مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: کیمرامین نے جوڑے کو 'رنگے ہاتھوں پکڑلیا'
دھونی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے دھونی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پکوان اپنی لذت اور ذائقے کے باعث دنیا کے کسی بھی کھانے سے کم نہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔