انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 29, 2023
—فائل فوٹو

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، گرفتار ملزمان میں صنم زیب اور ہنوک مسیح شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو لاہور اور اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم صنم زیب نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 39 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی جبکہ ملزم کے خلاف سال 2022 میں اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ملزم ہنوک مسیح سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا تھا، ملزم نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے وصول کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں